شمالی بھارت

بوائے فرینڈ سے موبائل پر بات کرنے سے روکنے پر باپ کے خلاف شکایت

ایک عجیب واقعہ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے ایودھیا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے باپ نے بوائے فرینڈ سے فون پر بات کرنے سے روکنے اسے مارا پیٹا۔

ایودھیا: ایک عجیب واقعہ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے ایودھیا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے باپ نے بوائے فرینڈ سے فون پر بات کرنے سے روکنے اسے مارا پیٹا۔

متعلقہ خبریں
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات

لڑکی‘ بوائے فرینڈ کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ لڑکی کے باپ کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور جرمانہ عائد کرکے چھوڑدیا گیا کیونکہ ایسے معاملہ میں گرفتاری نہیں ہوتی۔

ایس ایچ او (روڈولی) دیویندر سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب موضع جامنیہ مؤ کی لڑکی موبائل پر بوائے فرینڈ سے بات کررہی تھی۔ باپ نے اسے دیکھ لیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی۔

اس نے ارکان خاندان سے کہا کہ لڑکی پر نظر رکھی جائے۔ لڑکی بپھر گئی اور اگلی صبح اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلایا اور اسے ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی جہاں اس نے تحریری شکایت داخل کی۔

پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ شکایت دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔ اس نے دیگر ارکان خاندان اور بعض کونسلرس سے کہا کہ وہ باپ بیٹی کی بات کرائیں۔

ایک خاتون سب انسپکٹر سے کہا گیا کہ وہ لڑکی سے بات کرے لیکن لڑکی ضد پر اڑی تھی۔ وہ کہہ رہی تھی کہ وہ بالغ ہے اور کیس درج کیا گیا تو وہ سینئر عہدیداروں سے بات کرے گی۔ باپ دکاندار ہے اور لڑکی 12 ویں جماعت کامیاب ہے۔