سوشیل میڈیا

ڈینگی کے مریض کو پلازما کے بجائے ۔۔۔۔؟ مریض فوت

اس کیس میں خاطی پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاست میں ڈینگی کے بڑھتے کیسس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یوپی کے تمام ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی رخصتوں پر پابندی لگادی ہے۔

پریاگ راج(اترپردیش): ایک عجیب و غریب واقعہ میں پریاگ راج میں ڈینگی کے ایک مریض کو پلازما چڑھانے کے بجائے موسمبی کا شربت چڑھادیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا۔ یوپی میں ایک نقلی بلڈ بینک کو بے نقاب کرنے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

 ایک مقامی صحافی نے اسے سوشل میڈیا پر پیش کیا۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ پازما اور موسمبی کا شربت دونوں مماثل نظر آتے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ٹسٹ رپورٹ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں خاطی پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاست میں ڈینگی کے بڑھتے کیسس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یوپی کے تمام ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی رخصتوں پر پابندی لگادی ہے۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز بلدیہ کو ہدایت دی کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے اور اس کے انسداد کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے۔ ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے ریاستی حکومت سے یہ بتانے کے لئے بھی کہا کہ وہ طبی سہولتوں کو ترقی دینے کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے۔