مشرق وسطیٰ

وسطی غزہ میں مسجد پر اسرائیلی فضائی حملہ‘ 19فلسطینی جاں بحق

بستی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملہ میں اتوار کی صبح کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی میڈیکل عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ حملہ ایک مسجد پر ہوا جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

دیرالبلح(غزہ پٹی)(اے پی) بستی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملہ میں اتوار کی صبح کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی میڈیکل عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ حملہ ایک مسجد پر ہوا جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

یہ مسجد دیرالبلح ٹاؤن میں الاقصیٰ شہدا ہاسپٹل کے قریب واقع ہے۔ دواخانہ نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ امریکی نیوز ایجنسی اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے صحافی نے دواخانہ کے مردہ خانہ میں لاشیں گنیں۔ دواخانہ کے ریکارڈس سے پتہ چلتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سارے مرد ہیں۔

حملہ میں مزید دو افراد شدید زخمی ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد پر حملہ کے تعلق سے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے بموجب غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی جملہ تعداد 42ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کے دن اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کے لڑاکوں کو نشانہ بنانے لبنان پر بمباری کی تھی۔ لبنان سے ہزاروں افراد بشمول فلسطینی پناہ گزینوں کا ملک چھوڑکر جانا جاری ہے۔

اسرائیل نے شمالی غزہ اور جنوبی بیروت میں بمباری تیز کردی ہے۔ خطہ میں ایران نواز گروپس کے ساتھ اس کی جنگ وسیع ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل ایک سال سے غزہ میں حماس سے لڑرہا ہے۔ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتہ ایران کو نشانہ بنانے کا عہد کیا۔

تہران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے۔ پھیلتی جنگ سے خطرہ ہے کہ وہ امریکہ اور امریکہ نواز عرب ممالک کو کھینچ لے گی۔ شام، عراق اور یمن میں عراق نواز لڑاکا گروپس پہلے ہی اسرائیل پر حملے کررہے ہیں۔ اسرائیلی فورسس نے جبلیہ کا رخ کیا اور اس نے شہریوں سے کہا کہ وہ شہر چھوڑ کر چلے جائیں۔

یہاں 1948ء کی جنگ کے بعد سے گنجان آباد رفیوجی کیمپ موجود ہے۔ اسرائیلی دبابے علاقہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسرائیلی فورسس نے جبلیہ کو گھیر لیا ہے۔ جنگی جہازوں نے علاقہ کے اندر لڑاکوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورس نے علاقہ میں گرائے گئے ورقیوں (لیف لیٹس) میں کہا کہ ہم جنگ کے نئے مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کے بھاری حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ ہمارے لئے دعا کریں۔