مشرق وسطیٰ

غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے

وسطی غزہ کے مین ہاسپٹل سے ڈاکٹر‘ مریض اور بے گھر لوگ جان بچاکر بھاگنے لگے ہیں کیونکہ اسرائیلی فورسس اور فلسطینی لڑاکو ں کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

دیرالبلح (غزہ پٹی): وسطی غزہ کے مین ہاسپٹل سے ڈاکٹر‘ مریض اور بے گھر لوگ جان بچاکر بھاگنے لگے ہیں کیونکہ اسرائیلی فورسس اور فلسطینی لڑاکو ں کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ ’کھلی جارحیت‘: اُردنی وزیر خارجہ
غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

عینی شاہدین نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ ڈاکٹرس وِتھاؤٹ بارڈرس اور دیگر امدادی گروپس حالیہ دنوں میں دیرالبلح کا الاقصیٰ شہدا ہاسپٹل چھوڑکر جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دواخانہ خطرہ سے خالی نہیں۔ دواخانہ میں پناہ لینے والوں میں افراتفری مچ گئی۔ کئی لوگ اب جنوب کا رخ کررہے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اس کا آپریشن ختم ہوچکا ہے۔ اب اس کی توجہ وسطی علاقہ اور خان یونس کے جنوبی شہر پر مرکوز ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ لڑائی مزید کئی ماہ جاری رہے گی۔

a3w
a3w