حیدرآباد

حیدرآباد میں پہلی بار مقابلہ اذان برائے جنوبی ہند کا 13 ستمبر کو اہتمام, جانئے مزید تفصیلات

ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حیدرآباد میں پہلی بار ساؤتھ انڈیا اذان مقابلوں کا انعقاد 13 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے۔

حیدرآباد: ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حیدرآباد میں پہلی بار ساؤتھ انڈیا اذان مقابلوں کا انعقاد 13 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

ڈائریکٹر فاؤنڈیشن جناب محمد ظہیر الدین اور شہرہ آفاق قاری محمد نصیر الدین منشاوی نے 26 اگست کو میڈیا پس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مسابقہ اذان برائے جنوبی ہند جمعہ 13 ستمبر کو صبح 9 بجے تا 9 بجے شب مسجد حسن بالانگر بنگلور ہائی وے میں منعقد ہوگا۔ اس مقابلہ میں تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، اور کیرالا کے موذنین کے علاوہ اذان کا مظاہرہ کرنے والے حضرات حصہ لے سکتے ہیں۔

خواہشمند امیدوار اپنی اذان کی ویڈیو واٹس ایپ نمبر 91+6302845202 پر 27 اگست کی صبح سے 6 ستمبر کی رات 12 بجے تک روانہ کر سکتے ہیں۔ جناب ظہیر الدین نے بتایا کہ اذان کے مقابلے سینئر اور جونیئر دو گروپس میں ہوں گے۔ جونیئر گروپ میں 15 سال کی عمر تک اور سینئر گروپ میں 16 سال سے 35 سال تک کے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔

پہلا انعام 50 ہزار روپے نقد، توصیفی سند، اور سونے کا میڈل ہوگا، جبکہ دوسرے اور تیسرے انعامات بھی نقدی اور توصیفی اسناد پر مشتمل ہوں گے۔ تمام شرکاء کے لئے قیام و طعام کا مفت انتظام رہے گا، جبکہ حیدرآباد سے شرکت کرنے والے امیدواروں کو ٹرین کا سلیپر کلاس ٹکٹ کا خرچ دیا جائے گا۔ جناب ظہیر الدین نے بتایا کہ اذان کے مقابلے کا مقصد معاشرہ میں موذنین کرام کی عزت، اہمیت اور ان کے مقام و مرتبہ سے متعلق شعور کی بیداری ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے محمد خلیل صلاح الدین (9866777742)، محمد ظہیر الدین (9866777743)، محمد رشیم الدین (9866777744) اور گرانڈ سرپرست حافظ وقاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی خطیب جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری (9393072197) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔