تعلیم و روزگارتلنگانہ
اول تا نہم ایس اے II امتحانات 12 تا 20 اپریل منعقد ہوں گے
چیرمین ڈسٹرکٹ کامن اگزامنشن بورلا وڈی ای او حیدرآباد نے احکام جاری کئے کہ ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی تلنگانہ کے بموجب ایس اے II امتحانات برائے جماعت اول تا نہم 12 تا 20 اپریل منعقد کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: چیرمین ڈسٹرکٹ کامن اگزامنشن بورلا وڈی ای او حیدرآباد نے احکام جاری کئے کہ ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی تلنگانہ کے بموجب ایس اے II امتحانات برائے جماعت اول تا نہم 12 تا 20 اپریل منعقد کئے جائیں گے۔
سرکاری‘ خانگی‘ امدادی وغیر امدادی اسکولوں کے صدر مدرسین اور ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ ایس اے II امتحانات سرکاری احکام کے مطابق منعقد کریں۔
اس ضمن میں ٹائم ٹیبل بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صدور مدرسین سے کہا گیا کہ وہ ذمہ دار شخص کو بھیج کر متعلقہ امتحان کے دن پرچہ سوالات صبح 8:30 تا 9 بجے کے درمیان ڈسٹریبوشن سنٹر سے حاصل کرلیں۔