تعلیم و روزگار

انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر

ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے تحت آج سال دوم کے لئے انگلش مضمون کے امتحان کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد : ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے تحت آج سال دوم کے لئے انگلش مضمون کے امتحان کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز
سالِ گزشتہ کے فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ کو رعایتی نشانات دینے جے این ٹی یو کا فیصلہ
اسکولی طلباء کو انڈے اور کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری

سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ شروتی اوجھا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق آج امتحان کیلئے پرچہ سوالات کے۔C۔ سیٹ استعمال کیا گیا۔

امتحان میں جملہ 449858 طلبہ کو شرکت کرنا تھا تاہم 435387 طلبہ نے ہی امتحان میں شرکت کی۔14481طلبہ امتحان سے غیر حاضر رہے۔

تین طلبہ کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا جن میں دو کا تعلق جنگاوں سے اور ایک کا تعلق کھمم سے ہے۔