جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیا جب آٹورکشہ میں سوار افراد کاکیناڈا کے نزدیک جھینگوں کی پروسیسنگ فیکٹری میں کام کرنے جارہے تھے۔ نجی بس سے خوفناک تصادم میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کاکیناڈا: آندھرا پردیش میں کاکیناڈا سے 25 کلومیٹر دور تھالاریو بائی پاس روڈ کے نزدیک اتوار کو ایک بس آٹورکشہ سے ٹکرا جانے سے چھ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ آٹورکشا بھرا ہوا تھا اور اس میں سوار افراد یانم کے نزدیک نیلاپلی گاؤں کے مزدور تھے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

حادثہ اس وقت پیش آیا جب آٹورکشہ میں سوار افراد کاکیناڈا کے نزدیک جھینگوں کی پروسیسنگ فیکٹری میں کام کرنے جارہے تھے۔ نجی بس سے خوفناک تصادم میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو یہاں کے سرکاری جنرل اسپتال (جی جی ایچ) میں داخل کرایا گیا ہے ۔تصادم اتنا زوردار تھا کہ آٹو رکشا بری طرح تباہ ہوگیا اور لاشیں سڑک پر بکھر گئیں۔

a3w
a3w