بھارت

ملک میں 100 سال کی عمر کے 2.5 لاکھ رائے دہندے

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ ووٹرس کو جن کی عمر 100 سال اور اس سے زائد ہے‘ فرداً فرداً مکتوب لکھ کر انتخابی عمل میں ان کے حصہ لینے کا شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ ووٹرس کو جن کی عمر 100 سال اور اس سے زائد ہے‘ فرداً فرداً مکتوب لکھ کر انتخابی عمل میں ان کے حصہ لینے کا شکریہ ادا کیا۔

الیکشن کمیشن کے بموجب ملک میں 2.5لاکھ ایسے رائے دہندے ہیں جن کی عمر 100 سال یا اس سے زائد ہے جبکہ 80 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرس کی تعداد لگ بھگ 1 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مکاتیب ہر ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کو بھیجے گئے جو انہیں 100 سال کی عمر والے تمام رائے دہندوں تک پہنچائیں گے۔

a3w
a3w