جرائم و حادثات
آندھراپردیش میں 2 مختلف سڑک حادثات، 7افراد ہلاک
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو خواتین اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو کی موت نرساراوپیٹ کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں دو مختلف سڑک حادثات میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔پہلا حادثہ باپٹلہ ضلع کے سنتاماگلورو علاقہ میں ایک سرکاری ہائی اسکول کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹو اور لاری کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو خواتین اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو کی موت نرساراوپیٹ کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔اس حادثہ میں شدید زخمی دیگر دو افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
مقامی افراد نے بتایا کہ آٹو میں سوار لوگ گنٹور کے کیٹرنگ اسٹاف تھے۔دوسرا حادثہ ضلع اننت پور میں پیش آیا جہاں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پولیکی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب دو بائیکس کا تصادم ہوگیا۔مہلوکین کی شناخت 15سالہ بالو اور21سالہ ورشن کے طورپر کی گئی ہے۔