جموں و کشمیر

کشمیر کے عوام کو منتخبہ حکومت سے محروم نہیں رکھاجاسکتا: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے باندی پورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ڈی پی اے پی اگر برسراقتدارآئی تو وہ یقینی بنائے گی کہ غریبوں کو مفت برقی اور دیگر فوائد ملیں تاکہ ان کے بجٹ پر بوجھ نہ پڑے۔

سری نگر: ڈیموکریٹک پروگریسیوآزادپارٹی(ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے دن کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کا وقت آگیا ہے اور عوام کو منتخبہ حکومت سے طویل عرصہ تک محروم رکھنا غیرجمہوری ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈی پی اے پی وہ پارٹی ہے جو جمہوری اقدار پریقین رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

وہ برسرِاقتدار آنے پر یقینی بنائے گی کہ سماج کے کمزورطبقات کی فلاح وبہبود کیلئے موافق عوام اسکیمیں شروع ہوں۔ غلام نبی آزاد نے باندی پورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ڈی پی اے پی اگر برسراقتدارآئی تو وہ یقینی بنائے گی کہ غریبوں کو مفت برقی اور دیگر فوائد ملیں تاکہ ان کے بجٹ پر بوجھ نہ پڑے۔

 ہم‘ سیاحت‘ زراعت اور باغبانی کے بشمول مختلف شعبوں میں معاشی مواقع پیدا کرنے کیلئے بھی کام کریں گے تاکہ عوام کی معیشت بہتر ہو۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ جس وقت سابق ریاست جموں و کشمیر کے چیف منسٹر تھے انہوں نے باندی پورہ کو ضلع کا درجہ دیاتھا۔

 دواخانے‘ اور کالجس کھولے تھے اور سڑکوں کا جال بچھایاتھا تاکہ عوام کو فائدہ ہو لیکن اس کے بعد سے ضلع میں ترقی رک گئی۔ بعد میں بننے والی حکومتوں نے ضلع کی بڑھتی انفراسٹرکچر ضرورتوں کو نظراندازکردیا۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ دوسروں کی طرح ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔

 ہم عوام کواندھیرے میں  نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ میں‘ وعدے وفا کروں گا۔ میں ان سیاستدانوں جیسا نہیں ہوں جو ایسے کئی وعدے کرتے ہیں جو کبھی بھی وفا نہیں ہوتے۔