جرائم و حادثات

قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ 2کسانوں کی خودکشی

بتایا جاتا ہے کہ راجو نے فصل کی کاشت کیلئے5لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا تھا مگر وہ، اس قرض کو لوٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ سخ، پریشان تھا اس لئے شائد اُس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں دو مختلف واقعات میں قرض کے بوجھ اور مالی مشکلات کی وجہ سے مزید2 کسانوں نے خودکشی کرلی۔ ضلع جنگاؤں کے چلپور منڈل کے موضع کنڈا پور کے 37 سالہ موتے راجو، جراثیم کش دواپینے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔

 بتایا جاتا ہے کہ راجو نے فصل کی کاشت کیلئے5لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا تھا مگر وہ، اس قرض کو لوٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ سخ، پریشان تھا اس لئے شائد اُس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ دوسرے واقعہ میں ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے ٹارام منڈل کے گاؤں بسوا پور میں 35سالہ کالم لنگیا نے بھی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔

 وہ، 4لاکھ روپے کا مقروض تھا اور وہ، افراد خاندان کی کفالت کرنے میں بھی جدوجہد کررہا تھا۔ کیڑے مار دوا پینے کے بعد لنگیا کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ، دو ران علاج چل بسا۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w