ایشیاء

عمران کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ

کراچی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

کراچی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

پولیس نے کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں عمران کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی کی جانب سے مسٹر عمران کی گرفتاری کے خلاف پاکستان بند کی اپیل کرنے کے بعد چارسدہ، کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔

پی ٹی آئی نے ٹویٹر پر لکھا، ’’پاکستان کے لوگو، یہ آپ کا وقت ہے۔ مسٹرعمران ہمیشہ آپ کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ اب ان کے لئے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

قبل ازیں عمران کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران ان کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1655883904048349184

مٹھائی کی دکان کے مالک حنیف نے مقامی میڈیا کو بتایا، "جناب عمران خان ہماری ‘ریڈ لائن’ ہیں۔ ہم ان پر ایک خراش بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ جان دے دیں گے لیکن عمران کو آزاد کرواکر رہیں گے۔

وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مسٹر عمران کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تزویراتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومتیں اپنے مخالفین کو مسلسل خاموش کراتی رہی ہیں۔

مسٹرعمران کو ان مقدمات میں قصوروار قراردیاجاتا ہے تو وہ اس سال پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w