سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ویڈیوز: اتراکھنڈ میں 2 غیر ملکی خاتون کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا

دو غیرملکی خاتون کوہ پیماؤں کو اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں چوکھمبا IIIچوٹی کی طرف جاتے ہوئے 6015میٹر کی بلندی پر پھنس گئی تھیں، اتوار کی صبح بچالیا گیا۔

گپیشور۔ (پی ٹی آئی) دو غیرملکی خاتون کوہ پیماؤں کو اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں چوکھمبا IIIچوٹی کی طرف جاتے ہوئے 6015میٹر کی بلندی پر پھنس گئی تھیں، اتوار کی صبح بچالیا گیا۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر گپیشور نے یہ بات بتائی۔ امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں 3اکتوبر سے پھنسی ہوئی تھیں۔

آخر کار دونوں کو بچالیا گیا۔ تجربہ کار کوہ پیماؤں کو آج صبح جب انڈین ایرفورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کا عملہ جوترمٹھ (جوشی مٹھ) ہیلی پیڈ لے آیا تو وہ مسکرارہی تھیں۔

فرانس کے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے جو علیحدہ مہم پر تھی، خاتون کو ہ پیماؤں کا پتہ چلانے میں مدد دی۔ فرنچ ٹیم کے فراہم کردہ لوکیشن سے انہیں بچانے اور ہیلی پیڈ پر لانے میں مدد ملی۔

آئی اے ایف اور ایس ڈی آر ایف کے علاوہ ریسکیوٹیم نے نہرو انسٹیٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ کے تربیت یافتہ کوہ پیماشامل تھے۔ گزشتہ دو دن سے آپریشن جاری تھا۔

جمعہ کے دن ہندوستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرس نے ان کی تلاش شروع کی تھی۔ خاتون کوہ پیماؤں کا بیاگ جس میں غذائی اشیاء تھیں اور پہاڑوں پر چڑھائی کے آلات ایک کھائی میں گر گئے تھے، جس کے بعد سے وہ 6015میٹر کی اونچائی پر پھنس کر رہ گئی تھیں۔ چوکھمباIIIچوٹی کی بلندی 6995میٹر ہے۔

a3w
a3w