امریکہ و کینیڈا

G20 ممالک نے ہندوستان کی کئی تجاویز کی حمایت کی: نرملا سیتارامن

ہندوستان نے گزشتہ سال دسمبر میں جی۔20 کی صدارت سنبھالی تھی اور ستمبر کے اوائل میں نئی دہلی میں رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جی 20 دنیا کی 20 بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی ایک اہم تنظیم ہے۔

واشنگٹن: وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ جی۔20 ممالک نے ہندوستان کی کئی تجاویز کی حمایت کی ہے اور ان پر بات چیت جاری ہے۔ سیتا رامن نے جی۔20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (ایف ایم سی بی جی) کی دو روزہ میٹنگ کے بعد جی 20 ممالک کے اپنے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
روپیہ آتا کہاں سے ہے، جاتا کہاں ہے
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی
راہول گاندھی کے ایوان میں آتے ہی بھارت جوڑو کے نعرے

ہندوستان نے گزشتہ سال دسمبر میں جی۔20 کی صدارت سنبھالی تھی اور ستمبر کے اوائل میں نئی ​​دہلی میں رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جی 20 دنیا کی 20 بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی ایک اہم تنظیم ہے۔

سیتا رامن نے جمعرات کو واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر جی 20 ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہندوستان کی زیادہ تر تجاویز کو اچھی حمایت مل رہی ہے۔”

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جی۔20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی دوسری میٹنگ میں تین سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں رکن ممالک سے اہم تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ان اجلاسوں میں 13 مدعو ممالک، کئی بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے تقریباً 350 مندوبین نے شرکت کی۔

جی۔20 اجلاسوں سے چھ نتائج سامنے آئے۔ ان میں قرض کی تنظیم نو اور قرض کی کمزوریوں پر کامیاب بات چیت کے ساتھ عالمی خودمختار قرضوں کی گول میز کی میزبانی شامل ہے۔ کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات کا معاملہ بھی اہم ہے، جو کہ ایک ہندوستانی اقدام ہے، اسے بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔اس کے علاوہ گلوبل پارٹنرشپ فار کلائمیٹ فنانس اور پائیدار فنانسنگ آف کلائمیٹ سے متعلقہ امور اور مالی شمولیت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو بہت زیادہ حمایت ملی ہے۔

a3w
a3w