حیدرآباد

موسیٰ ندی کے متاثرین سے کے ٹی آر کی ملاقات

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موسیٰ ندی کی صفائی کے نام پر کانگریس حکومت کے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ترقی کے نام پر غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا سراسر غلط ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کی اراضیات چھینے بغیر کم لاگت میں ندی کی خوبصورتی کا کام مکمل کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آر ایس کے کارگزارصدرتارک راما راو نے موسیٰ ندی کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور ناگول میں واقع ایس ٹی پی پلانٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے موسی ندی کے متاثرین سے ملاقات کی اوران کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موسیٰ ندی کی صفائی کے نام پر کانگریس حکومت کے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ترقی کے نام پر غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا سراسر غلط ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کی اراضیات چھینے بغیر کم لاگت میں ندی کی خوبصورتی کا کام مکمل کرے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تلنگانہ کو سونے کی تھالی میں رکھ کر ان کے حوالے کیا تھا لیکن ریونت ریڈی اب موسیٰ ندی کی بحالی کا راگ صرف لوٹ کھسوٹ کے لئے الاپ رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے واضح کیا کہ بی آر ایس حکومت نے گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کے لئے ایک ویژن کے ساتھ کام کیا تھا مگر موجودہ حکومت غریبوں کو سڑک پر لا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گھروں کو منہدم کرنے کے بجائے صرف ندی سے گندگی صاف کرنے اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔