مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 جنگجو مارے گئے

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے دو ارکان اتوار کی سہ پہر جنوب مشرقی لبنان کے حولہ گاؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔

بیروت: لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے دو ارکان اتوار کی سہ پہر جنوب مشرقی لبنان کے حولہ گاؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ لبنانی فوج اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے حولہ میں ایک مکان کو ہوا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

جس سے محمد فرحت اور علی عمرو گھر کے اندر دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ جب کہ ایک ایمبولینس دونوں لاشوں کو جنوبی لبنان کے شہر نباتیح کے ایک اسپتال لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے اتوار کی شام جنوبی لبنان کے چار گاؤو ں اور قصبوں پر چھ حملے کیے اور اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے آٹھ سرحدی قصبوں اور گاؤوں پر 30 گولے داغے۔

a3w
a3w