حیدرآباد

لوک سبھا انتخابی ضابطہ اخلاق سے قبل مزید 2 ضمانیتں نافذ کردی جائیں گی: چناریڈی

چناریڈی نے کہا کہ باقی وعدوں کو لوک سبھا کے انتخابی ضابطہ سے پہلے نافذ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چناریڈی نے سابقہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر چنا ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے عوام کو اپنے مسائل اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پرجا وانی پروگرام کے انچارج کی حیثیت سے ان پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے قیام کے 90 دن مکمل ہونے سے پہلے چار ضمانتوں پر عمل درآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی وعدوں کو لوک سبھا کے انتخابی ضابطہ سے پہلے نافذ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چناریڈی نے سابقہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ کے سی آر نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے لڑنے والے بے روزگار نوجوانوں کو نظر انداز کیا۔ پچھلی حکومت نے کالیشورم اور مشن بھاگیرتاکے نام پر بدعنوانی کی تھی۔ بی آرایس کے لیڈروں نے بکروں اور گائیوں کی تقسیم کے پروگراموں میں بھی بدعنوانی کی۔

انہوں نے کہاکہ کرشنا اور گوداوری کے پانی میں ریاست کا واجب الادا حصہ نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے لیڈران کس منہ سے کالیشورم پراجکٹ کا دورہ کررہے ہیں۔ کے سی آر نے ریاست کی مالی حالت کو خراب کر دیا ہے۔