تلنگانہ

خودکشی کی کوشش، جان بچانے نوجوان کو کانسٹبل نے 2 کلومیٹر تک کندھے پر اٹھا کرگاؤں پہنچایا

بلوکولٹ کانسٹیبل جئے پال نے ہوم گارڈ سمپت کے ساتھ وہاں پہنچ کر وقت ضائع کئے بغیر اس کو اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور تقریبا دو کلومیٹر کا راستہ طئے کرتے ہوئے اس کو گاوں پہنچایا۔

حیدرآباد: خودکشی کی کوشش کرنے والے ایک شخص کی جان بچانے کیلئے پولیس کانسٹیبل نے تقریبا دو کلومیٹر تک اس کو اپنے کندھے پر اٹھا کرگاوں تک پہنچایا۔بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کانسٹبل کے ساتھ بدزبانی پر ملزم کو20 دن جیل کی سزاء

تفصیلات کے مطابق بیتھی گل سے تعلق رکھنے والے سریش نے خاندانی جھگڑوں پر کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔کسانوں جنہوں نے اس کو کھیت میں گراہوادیکھا۔

 پولیس کو 100نمبرڈائل کرتے ہوئے اطلاع دی جس پر بلوکولٹ کانسٹیبل جئے پال نے ہوم گارڈ سمپت کے ساتھ وہاں پہنچ کر وقت ضائع کئے بغیر اس کو اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور تقریبا دو کلومیٹر کا راستہ طئے کرتے ہوئے اس کو گاوں پہنچایا۔ بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے اس شخص کو اسپتال منتقل کیاگیا۔سریش کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w