مدھیہ پردیش میں2 مسلم نوجوان زیر حراست
یہ لوگ مدھیہ پردیش کے سیونی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں کرناٹک کے شیو موگا میں گزشتہ سال ایک بم دھماکہ اور آئی ایس آئی کے تین دہشت گردوں کی جانب سے قومی پرچم کو نذر آتش کرنے کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیاگیاہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوگوں کو مبینہ طور پر جمہوریت کے خلاف اکسانے پر ملک کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے دو مسلمانوں کو حراست میں لے لیا‘ذرائع نے یہ بات بتائی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے تین افراد کے گھرپر دھاوا کیا جس کے بعد ان میں سے دو کو پکڑ لیاگیا جن میں 40 سالہ عبدالعزیز اور 26 سالہ شعیب خان شامل ہیں۔
یہ لوگ مدھیہ پردیش کے سیونی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں کرناٹک کے شیو موگا میں گزشتہ سال ایک بم دھماکہ اور آئی ایس آئی کے تین دہشت گردوں کی جانب سے قومی پرچم کو نذر آتش کرنے کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیاگیاہے۔
سیونی کے سینئر پولیس عہدیدار رام جی سریواستو اور این آئی اے کی ٹیم نے محروسین کے سیونی میں مکانات سے الکٹرانک آلات‘ ہارڈ ڈسک اور قابل اعتراض مواد برآمد کیاہے۔ اس مواد میں لوگوں کو جمہوریت کے خلاف اکسانے کی اپیلیں شامل ہیں۔