حیدرآباد

نامپلی میں 2افراد کا پولیس پرکلہاڑی سے حملہ، پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص زخمی (ویڈیو)

ولیس فائرنگ میں زخمی ہونے والے انیس اور راج کے طورپر شناخت کرلی گئی۔ زخمیوں کے ساتھ پولیس کو 2 اور افراد بھی ملے اور پولیس کو شبہ ہے کہ زخمی ڈاکو تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ تحقیقات کر رہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں ایک بار پھرپولیس کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے 2 افراد سے پوچھ گچھ کی جو نامپلی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ طور پر گھوم رہے تھے۔ دو افراد نے پولیس پر کلہاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کی، ایک اور شخص نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی کرنسی ریاکٹ بے نقاب، 72لاکھ روپئے ضبط
بازار گھاٹ آتشزدگی سانحہ، اہم ملزم رمیش کمار گرفتار

پولیس ڈیکوئی ٹیم کو اس وقت الرٹ کیا گیا جب انہوں نے چیکنگ کے دوران پولیس عہدیداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور پولیس نے فوری طور پرمشتبہ افراد پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے انہیں فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس فائرنگ میں زخمی ہونے والے انیس اور راج کے طورپر شناخت کرلی گئی۔ زخمیوں کے ساتھ پولیس کو 2 اور افراد بھی ملے اور پولیس کو شبہ ہے کہ زخمی ڈاکو تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ تحقیقات کر رہی ہے۔

 شہر میں پانچویں بار سٹی پولیس کی فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ملزم کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں عثمانیہ کے ڈاکٹر علاج فراہم کررہے ہیں۔ ایک گولی ٹانگ میں لگی اور تھوڑی دیر پہلے گولی نکال دی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

a3w
a3w