دہلی

ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں 66 فیصد اضافہ

حکومت ِ دہلی کے محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ارکانِ اسمبلی کو ماہانہ 90 ہزار روپئے تنخواہ حاصل ہوگی، جو 54 ہزار روپئے تھی۔

نئی دہلی: 17 مارچ سے دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل ارکانِ اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں اور بھتوں میں 66 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز

حکومت ِ دہلی کے محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ارکانِ اسمبلی کو ماہانہ 90 ہزار روپئے تنخواہ حاصل ہوگی، جو 54 ہزار روپئے تھی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر، وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیف وہپ اور اپوزیشن لیڈر کی موجودہ شرح تنخواہ 72 ہزار سے بڑھاکر ماہانہ ایک لاکھ 70 ہزار روپئے کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ارکانِ اسمبلی کی ماہانہ بنیادی تنخواہ جو 12 ہزار روپئے تھی، 30 ہزار روپئے کی گئی اور وزراء کی بنیادی تنخواہ 20 ہزار روپئے ماہانہ سے 60 ہزار روپئے ماہانہ کی گئی۔

یومیہ بھتہ بھی ہزار روپئے سے بڑھاکر 1,500 روپئے کیا گیا۔ جولائی 2022ء میں ارکانِ اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دہلی اسمبلی میں منظور کی گئی تھی۔

صدر جمہوریہ کی جانب سے تجویز کو منظوری کے بعد محکمہئ قانون نے اس بارے میں اعلامیہ جاری کیا۔ صدر جمہوریہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ 14 فروری سے کیا جائے گا۔