تلنگانہ

آرٹی سی کی 2 بسوں میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ بقیہ مسافرین کو دوسری گاڑیوں کے ذریعہ ان کی منزل کیلئے روانہ کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے رگھوناتھ پلی کے قریب پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس دوسری آرٹی سی بس سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ پہنچ کرامدادی کارروائی شروع کردی۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ بقیہ مسافرین کو دوسری گاڑیوں کے ذریعہ ان کی منزل کیلئے روانہ کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔