تلنگانہ

جسم فروشی کے اڈوں پر پولیس کا دھاوا

پولیس نے اس کارروائی کے دوران 15نابالغ لڑکیوں کو بچایا۔پولیس، اس کاروبار چلانے والے آرگنائزر سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ مزید کن کن مقامات پر یہ جسم فروشی کاکاروبار چلایاجارہا تھا۔

حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں جسم فروشی کے اڈوں پر چھاپہ مارتے ہوئے نابالغ لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے والوں کوگرفتار کرلیا۔یہ اڈے ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چلائے جارہے تھے۔