تلنگانہ
رائے دہی کے دوران 2 ووٹرس فوت
دونوں معمر شہری تھے جو مختلف بوتھس پر علیل ہوگئے۔ ایک ووٹر، ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل چل بسا جبکہ دوسرے نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔
حیدرآباد: عادل آباد ٹاؤن میں جمعرات کے روز پولنگ کے دوران 2ووٹرس کی موت واقع ہوگئی۔
دونوں معمر شہری تھے جو مختلف بوتھس پر علیل ہوگئے۔ ایک ووٹر، ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل چل بسا جبکہ دوسرے نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔
78سالہ گنگماں، ووٹ ڈالنے بوتھ پہنچی تھیں جہاں ان پر دورہ پڑا۔ ریمس ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل وہ چل بسیں،
دوسرا رائے دہندہ65 سالہ راجنا، ٹاؤن کے ایک بوتھ پر اچانک گرپڑاجسے فوری ریمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل پڑا۔