کرناٹک

2022 میں شیروں کی تعداد میں 200 کا اضافہ

ہندوستان میں شیروں کی تعداد میں 200 کا اضافہ ہوکر سال 2022 میں 3167 ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جاری کردہ تازہ اعداد وشمار میں یہ بات بتائی گئی۔

میسورو: ہندوستان میں شیروں کی تعداد میں 200 کا اضافہ ہوکر سال 2022 میں 3167 ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جاری کردہ تازہ اعداد وشمار میں یہ بات بتائی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق شیروں کی تعداد 2006 میں 1411‘سال 2010 میں 1706‘سال 2014 میں 2226‘ سال 2018 میں 2967 اور سال 2022 میں 3167 درج کی گئی۔

پراجکٹ ٹائیگر کی 50 سالہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے ”انٹرنیشنل بگ کیا الاینس“ (آئی بی سی اے) کا آغاز بھی کیا اور ’امرت کال کاویژن‘ کتابچہ بھی جاری کیا جس میں آئندہ 25 سالوں میں شیروں کے تحفظ کا منصوبہ پیش کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ جنگلی جانوروں کا تحفظ ایک عالمی مسئلہ ہے اور مزید کہا کہ آئی بی سی اے شیروں کے تحفظ اور ان کی تعداد میں اضافہ کرنے ہندوستان کی کوشش ہے۔

مودی نے کہا کئی دہے قبل ہندوستان میں چیتے کی نسل مفقود ہوگئی تھی۔ حکومت نے چیتوں کی اعلیٰ قسم کی نسل جنوبی افریقہ کے مقام نامبیا سے درآمد کی ہے۔ چیتوں کی پہلی بار بین براعظمی منتقلی کامیابی کے ساتھ کی گئی۔

مودی نے کہا کہ جنگلی جانوروں کی افزائش کے لئے ماحولیات کی افزائش ضروری ہے اور کہا کہ ملک میں ایسا ہی کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں فطرت کا تحفظ ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ ہم ماحولیات اور معیشت کے بیچ ٹکراو میں ایقان نہیں رکھتے بلکہ بقاے باہم کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہندوستان میں پراجکٹ ٹائیگر کا آغاز یکم اپریل 1973 کو کیا گیا تھا تاکہ شیروں کا تحفظ کیا جاسکے۔