مہاراشٹرا

تلجا بھوانی مندر میں 207 کیلو سونا اور 354 ہیروں کے چڑھاوے، گنتی مزید دو ہفتے جاری

مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں نظم ونسق نے تلجا بھوانی مندر میں ایک ہفتہ میں 207 کیلوگرام سونا اور طلائی زیورات‘ 1280 کیلو گرام چاندی اور سلور جویلری اور 354 ہیروں کی گنتی کی ہے۔

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں نظم ونسق نے تلجا بھوانی مندر میں ایک ہفتہ میں 207 کیلوگرام سونا اور طلائی زیورات‘ 1280 کیلو گرام چاندی اور سلور جویلری اور 354 ہیروں کی گنتی کی ہے۔

مندر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چڑھاؤں کی گنتی مزید دو ہفتے جاری رہے گی۔ اورنگ آباد سے تقریباً 280 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تلجا پور میں واقع کئی سو سال قدیم مندر میں ہر سال لاکھوں بھکت درشن کے لئے آتے ہیں۔

15 سال کے وقفہ سے مندر میں چڑھاؤں کا حساب لگایا جاتا ہے۔

ایک ہفتہ قبل ضلع نطم ونسق اور مندر ٹرسٹ نے گنتی شروع کی تھی۔ تلجابھوانی مندر کے پی آر او(عہدیدار تعلقات ِ عامہ) وشواس کدم نے بتایا کہ گنتی آئندہ 15 دن جاری رہ سکتی ہے۔

35 افراد کی ٹیم صبح 10 بجے تا شام 7 بجے کام کررہی ہے۔ اس ٹیم کو غذااور چائے و مشروبات دیئے جارہے ہیں۔ کاؤنٹنگ اسپاٹ پر 35 تا 40کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w