حیدرآباد

گورنرتلنگانہ نے لڑکیوں کو بااختیاربنانے رن کو جھنڈی دکھائی

گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے شہرحیدرآباد میں لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے سیوا بھارتی تنظیم کے زیر اہتمام ’رن فار گرل چائلڈ‘ کو جھنڈی دکھائی۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے شہرحیدرآباد میں لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے سیوا بھارتی تنظیم کے زیر اہتمام ’رن فار گرل چائلڈ‘ کو جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

آئی ٹی ملازمین، نوجوانوں اور رضاکار تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں اس رن میں شرکت کی۔ رن کا آغاز گچی باؤلی اسٹیڈیم سے ہواجو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے واپس اسٹیڈیم پہنچی۔

گورنر نے غریب لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کرنے پر تنظیم کے نمائندوں کو مبارکباد دی۔

سیوا بھارتی کے نمائندوں نے کہا کہ فی الحال حیدرآباد میں 300 کشوری وکاس مراکز کام کر رہے ہیں جن میں 6700 لڑکیاں ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس رن کے ذریعہ مزید 500 مراکز بنائے جائیں گے جن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ ہے۔

a3w
a3w