امریکہ و کینیڈا

الاسکا میٹنگ کے ناکام ہونے کا 25 فیصد امکان: ٹرمپ

فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ پوتن کے ساتھ ان کی ملاقات شطرنج کے کھیل جیسی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ پوتن روس-یوکرین تنازع پر ایک سمجھوتے تک پہنچنے کے ارادے سے آ رہے ہیں۔

انکوریج: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ان کی آئندہ میٹنگ کے ناکام ہونے کا 25 فیصد امکان ہے

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ پوتن کے ساتھ ان کی ملاقات شطرنج کے کھیل جیسی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ پوتن روس-یوکرین تنازع پر ایک سمجھوتے تک پہنچنے کے ارادے سے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات کے دوران مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو یہ دوسری میٹنگ کے لیے بنیاد تیار کرے گی، جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اگر پوتن یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں جنگ بندی پر راضی نہ ہوئے تو روس کو نہایت سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ قابلِ ذکر ہے کہ پوتن-ٹرمپ ملاقات الاسکا کے انکوریج شہر میں منعقد ہونے والی ہے۔