دہلی

تاریخی رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا

اپوزیشن جماعتوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری، بی جے پی کی مرکزی حکومت کی مبینہ آمریت، بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اس جلسہ عام کا اہتمام کیا۔

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ لیڈران اتوار کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں انڈیا گروپ کی قیادت میں جمع ہوئے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج

انڈیا گروپ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ عوام دشمن پالیسیوں اور آمریت کے خلاف احتجاج کے لیے جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا، جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے لیڈراکھلیش یادو،

راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد دھڑے) کے شرد پوار، شیو سینا (ادھو دھڑے) کے ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی کلپنا سورین اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن،

عام آدمی پارٹی کے گوپال رائے اور سنیتا کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی، دراوڈ منیترزکزگم کے تروچی سیوا 28 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری، بی جے پی کی مرکزی حکومت کی مبینہ آمریت، بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اس جلسہ عام کا اہتمام کیا۔