حیدرآباد

حیدرآباد میں شٹل کھیلنے کے دوران دل کادورہ پڑنے سے25 سالہ نوجوان کی موت (ویڈیو وائرل)

متوفی کی شناخت راکیش کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع کھمم کے تھلاڈا گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ راکش، سابقہ نائب سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورلو کے بیٹے تھے، اور اس وقت ناگول میں مقیم تھے۔ وہ شہر کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان شٹل کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

متوفی کی شناخت راکیش کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع کھمم کے تھلاڈا گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ راکش، سابقہ نائب سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورلو کے بیٹے تھے، اور اس وقت ناگول میں مقیم تھے۔ وہ شہر کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔

اتوار کی رات تقریباً 8 بجے، ناگول کے ایک اسٹیڈیم میں شٹل کھیلتے ہوئے راکیش اچانک زمین پر گر پڑے۔ موقع پر موجود دیگر کھلاڑیوں نے فوراً ان کی حالت دیکھ کر سی پی آر (CPR) دینے کی کوشش کی، لیکن حالت میں کوئی بہتری نہ آنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں نوجوان کو کھیل کے دوران زمین پر گرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مدد کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف رشتہ داروں اور دوستوں کو بلکہ مقامی لوگوں کو بھی افسردہ کر گیا ہے۔