جرائم و حادثات
تلنگانہ: ہنمکنڈہ کے قریب کاکتیہ نہر میں دو بھائی لاپتہ
حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ کے قریب کاکتیہ نہر میں دوبھائی لاپتہ ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ کے قریب کاکتیہ نہر میں دوبھائی لاپتہ ہوگئے۔
کوتہ پلی کے رہنے والے نریش کے بیٹے 16سالہ ہرشت اور 9سالہ انویک، تیراکی کیلئے گئے تھے تاہم نہر میں پانی کے شدید بہاو کے نتیجہ میں یہ دونوں بھائی بہہ گئے۔
ایک کپڑے دھونے والی خاتون جس نے ان بچوں کو بہتے ہوئے دیکھا، مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی۔
اگرچہ کہ ان بچوں کے رشتہ داروں نے ان کی تلاش کی تاہم ان کا کوئی بھی پتہ نہیں چل پایا۔
پولیس نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے ان کی تلا ش کاکام شروع کیا۔
یواین آئی