بھارت

ساتویں اور آخری مرحلے میں صبح 11 بجے تک 26.30 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ہفتہ کے روز آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی 57 سیٹوں پر پہلے چار گھنٹے (صبح 11 بجے) تک اوسط ووٹنگ 26.30 فیصد درج ہوئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ہفتہ کے روز آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کی 57 سیٹوں پر پہلے چار گھنٹے (صبح 11 بجے) تک اوسط ووٹنگ 26.30 فیصد درج ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 11 بجے تک 57 لوک سبھا سیٹوں پر 26.30 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور اڈیشہ اسمبلی کی ووٹنگ کے چوتھے اور آخری مرحلے کے پہلے چار گھنٹوں میں 42 سیٹوں پر 22.97 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

صبح 11 بجے تک ہماچل پردیش میں سب سے زیادہ 31.92 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ اڈیشہ میں سب سے کم ووٹنگ 22.64 فیصد درج کی گئی۔

کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ووٹروں کو گرمی سے بچانے کے لیے پینے کے پانی اور سایہ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

ساتویں مرحلے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں 11 بجے تک ووٹنگ کا تناسب کچھ اس طرح تھا:

ریاست/مرکزی خطہ… ووٹنگ کا فیصد

بہار…………………… 24.25

چندی گڑھ……………. 25.03

ہماچل پردیش ……….. 31.92

جھارکھنڈ……………..29.55

اڈیشہ…………………. 22.64

پنجاب ……………….. 23.91

اتر پردیش ………….. 28.02

مغربی بنگال ………..28.10

اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں آج آٹھ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 11 بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ضلع بالاسور میں 27.84 فیصد اور سب سے کم 19.24 فیصد ضلعجاج پور میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھدرک میں 19.46 فیصد، کٹک میں 27.54، جگت سنگھ پور میں 21.76، جاجپور میں 19.24، کیندرپاڑہ میں 22.39، میور بھنج میں 22.46 اور پوری میں 23.70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔