شمالی بھارت

گیان واپی مسجد احاطہ میں اے ایس آئی سروے کا دوسرا دن

اے ایس آئی ٹیم کے 30سے زیادہ اراکین صبح تقریبا آٹھ بجے مسجد احاطے میں داخل ہوئے۔ انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین اور اس کے دو کیل ممتاز احمد اور محمد اخلاق سروے ٹیم کے ساتھ رہے۔

وارانسی: گیان واپی مسجد احاطے میں اے ایس آئی کو سائنٹفک سروے کرنے سے روکنے کی انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کی عرضی جمعہ کو سپریم کورٹ سے خارج ہونے کے بعد ہفتہ کو انجمن نے اے ایس آئی ٹیم کی معاونت میں آگے آئی اور مسجد احاطے کا تالا کھول کر سروے میں ٹیم کا تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

اے ایس آئی ٹیم کے 30سے زیادہ اراکین صبح تقریبا آٹھ بجے مسجد احاطے میں داخل ہوئے۔ انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین اور اس کے دو کیل ممتاز احمد اور محمد اخلاق سروے ٹیم کے ساتھ رہے۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ احمد نے مسجد کے تالے کھولے جس کے بعد ٹیم مسجد احاطے کے اندر داخل ہوئی۔

مسجد احاطے میں اے ایس آئی سروے کا یہ دوسرا دن ہے۔ اس دوران سیکورٹی کے چاک و چوبند انتظام رہے۔ ہفتہ کو بھی گودولیا سے میداگن تک گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی گئی تھی۔

 صبح 8بجے سے جاری سروے دوپہر 12:20بجے تک چلا اور کچھ دیر وقفہ کے بعد دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک سروے کا کام جاری ہے۔ گیان واپی مسجد احاطے اور اس کے آس پاس مقامی پولیس، پی اے سی اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔