شمالی بھارت

میرے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے: راہول گاندھی

کانگریس کے 85 ویں اجلاس میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ 1977 میں جب وہ چھ سال کے تھے تو ان کی والدہ نے ان سے کہا کہ جس گھر میں وہ رہتے ہیں اسے خالی کرنا پڑے گا۔

رائے پور: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے گھر سے اپنے جذباتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
چندرابابو کی گرفتاری، بہو نے ننھے لڑکے کا ویڈیو پوسٹ کیا (ویڈیو)
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی

 آج یہاں کانگریس کے 85 ویں اجلاس میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ 1977 میں جب وہ چھ سال کے تھے تو ان کی والدہ نے ان سے کہا کہ جس گھر میں وہ رہتے ہیں اسے خالی کرنا پڑے گا۔

کیونکہ وہ سرکاری ہے اور حکومت ہماری نہیں ہے، میں نے ان سے پوچھا کہ پھر کہاں جائیں گے تو جواب ملا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ 52 سال کے ہو گئے ہیں۔ میرے پاس گھر نہیں ہے خاندانی گھر الہ آباد میں ہے لیکن وہ بھی میرا نہیں ہے۔