جرائم و حادثات

قربانی کے حصوں کے نام پر دھوکہ دینے والے خدمت فاؤنڈیشن کے3 دھوکہ باز گرفتار

ملزم نمبرایک محمد ناصر ساکن چندلال بارہ دری، ملزم نمبر دو محمد ظفر احمد سن سٹی بنڈلہ گوڑہ جاگیر اور ملزم نمبر تین محمد اشفاق ساکن سن سٹی بنڈلہ گوڑہ جاگیر شامل ہیں ۔ پولیس نے ان تینوں کے پاس سے 30 لاکھ روپئے ، ایک لیاپ ٹاپ اور تین سیل فونس ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: پرانے شہر میں کم قیمت پر قربانی کا حصہ فروخت کرنے کے نام پر ہزاروں مسلم افراد کو دھوکہ دینے والے خدمت فاؤنڈیشن کے 3 دھوکہ بازوں کو حبیب نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے رقم برآمد کرلی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

واضح رہے کہ ان دھوکہ بازوں نے ہزاروں معصوم افراد سے 2 کروڑ روپئے جمع کرکے عیدالاضحی سے عین قبل فرار ہوگئے تھے۔ دھوکہ دہی کا یہ واقعہ عیدالاضحی کے دن اُس وقت پیش آیا جب قربانی کا حصہ بک کروانے والے افراد کے گھر قربانی کا گوشت نہیں پہنچا۔ قربانی کا گوشت گھر نہ پہنچنے پر لوگوں نے ان دھوکہ بازوں سے ربط کرنے کی کوشش کی تو تمام افراد کے فون بند بتارہے تھے۔

متاثرہ افراد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کی تھی۔ حبیب نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا اور 3 دھوکہ بازوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نمبرایک محمد ناصر ساکن چندلال بارہ دری، ملزم نمبر دو محمد ظفر احمد سن سٹی بنڈلہ گوڑہ جاگیر اور ملزم نمبر تین محمد اشفاق ساکن سن سٹی بنڈلہ گوڑہ جاگیر شامل ہیں ۔ پولیس نے ان تینوں کے پاس سے 23 لاکھ روپئے ، ایک لیاپ ٹاپ اور تین سیل فونس ضبط کرلئے۔

پولیس کے مطابق نثار احمد نے خدمت فاؤنڈیشن قائم کی تھی۔ ان دھوکہ بازوں نے 4 سال تک سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے عوام میں جگہ بنالی تھی اور عیدالاضحی کے موقع پر مختلف علاقوں میں قربانی کے حصوں کے کاؤنٹر بنائے اور فی حصہ 2800 روپئے میں فروخت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے معصوم لوگو سے رقم اکھٹی کرکے فرار ہوگئے تھے۔

a3w
a3w