جرائم و حادثات

خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

خود کو فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری بتانے والے شاطر ملزم کو سائبرکرائم ٹیم حیدرآباد نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: خود کو فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری بتانے والے شاطر ملزم کو سائبرکرائم ٹیم حیدرآباد نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب ایک رکن اسمبلی کے پرسنل سکریٹری کی شکایت پر ٹی۔بالاجی نائیڈو عرف مالاریڈی عرف داسری انیل کمار کو سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خود کو فینانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری بتایا اور کانگریس کی نئی حکومت آنے کے بعد قرض کی اسکیم بتاکر 100 افراد سے فی کس 3600 روپے جملہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کرلئے۔ ملزم کے خلاف تلنگانہ میں دھوکہ دہی کے جملہ 37 کیس درج ہیں۔

a3w
a3w