جرائم و حادثات

اپنی ہی طالبہ کی بار بار عصمت ریزی‘ 3 سرکاری ٹیچر گرفتار

تمام ٹیچرس کی عمریں 30 اور 40 برس کے درمیان ہیں۔ لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ کالج کا ایک ٹیچر ان کی بیٹی کی عصمت ریزی کررہا ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے چترکوٹ کے ایک سرکاری کالج کے تین ٹیچرس کو ایک 16 سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی کے ایک 25 سالہ کزن کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

چترکوٹ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برنداشکلا نے بتایا کہ سرکاری کالج کی 16 سالہ طالبہ کی گذشتہ 5 ماہ سے عصمت ریزی کی جارہی تھی۔ اس کے ایک رشتہ کے بھائی کے علاوہ تین ٹیچرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دو ٹیچرس کا تعلق اسی کالج سے ہے جہاں لڑکی پڑھتی ہے جبکہ تیسرا ایک سرکاری امدادی کالج کا ٹیچر بتایا جاتا ہے۔

تمام ٹیچرس کی عمریں 30 اور 40 برس کے درمیان ہیں۔ لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ کالج کا ایک ٹیچر ان کی بیٹی کی عصمت ریزی کررہا ہے۔