شمالی بھارت

درگاہ اجمیر شریف پر گوتم اڈانی اور اہلیہ نے چادر پیش کی (ویڈیو)

اڈانی گروپ کے چیرپرسن گوتم اڈانی نے راجستھان میں درگاہ اجمیر شریف پر اپنی بیوی پریتی اڈانی کے ساتھ حاضری دی۔

اجمیر (راجستھان): اڈانی گروپ کے چیرپرسن گوتم اڈانی نے راجستھان میں درگاہ اجمیر شریف پر اپنی بیوی پریتی اڈانی کے ساتھ حاضری دی۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار

انہوں نے ایک مخملی چادر اور پھول پیش کئے۔ درگاہ اجمیر شریف ہندوستان میں مسلمانوں کی مقدس ترین درگاہ تصور کی جاتی ہے اور اجمیر کاایک مشہور مقام بھی ہے۔

گزشتہ ماہ وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی تھی۔ مرکزی وزیر نے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ آنے والے عقیدتمندوں کی سہولت اور انہیں ایک بہترتجربہ فراہم کرنے کئی اقدامات کا اعلان کیاتھا جن میں عرس کے لیے آپریشن مینول‘ درگاہ کا ویب پورٹل اور غریب نواز ایپ متعارف کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔

درگاہ ویب پورٹل اور غریب نواز ایپ کامقصد عقیدتمندوں کے لیے خدمات کو عصری بنانا‘ درگاہ کے بارے میں آن لائن معلومات فراہم کرنا‘ تقاریب کے شیڈولس‘ قیام کی سہولتوں اور دیگر سہولتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے۔ یہ پلیٹ فارمس شفافیت اور رسائی میں بھی سہولت فراہم کریں گے اور حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن سے ہم آہنگ ہوں گے۔

Photo Source: @sufimusafir