ایران میں 3 ہندوستانی لاپتہ
ہندوستانی سفارت خانہ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اس نے 3 لاپتہ ہندوستانی شہریوں کا معاملہ پوری قوت سے ایرانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ایک ہی خاندان کے یہ تینوں افراد ایران پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔
تہران (پی ٹی آئی) ہندوستانی سفارت خانہ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اس نے 3 لاپتہ ہندوستانی شہریوں کا معاملہ پوری قوت سے ایرانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ایک ہی خاندان کے یہ تینوں افراد ایران پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔
سفارت خانہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ 3 ہندوستانی شہریوں کے ارکان ِ خاندان نے سفارت خانہ ئ ہند کو اطلاع دی کہ ایران کا سفر کرنے کے بعد ان کے عزیز لاپتہ ہوگئے ہیں۔
سفارت خانہ نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ 3 ہندوستانی‘ ایران میں کب اور کہاں لاپتہ ہوئے۔ انڈین ایمبسی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ معاملہ پوری قوت کے ساتھ ایرانی حکام سے اٹھایا ہے۔
ایرانی حکام سے گزارش کی گئی ہے کہ لاپتہ ہندوستانیوں کا فوری پتہ چلایا جائے اور ان کی سلامتی یقینی بنائی جائے۔ سفارت خانہ لاپتہ ہندوستانیوں کے ارکان ِ خاندان کو سفارت خانہ کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی مستقل جانکاری دے رہا ہے۔