حیدرآباد

مکہ مسجد میں کل قرأت و اذان کے مقابلے

اقرا قرأت سوسائٹی کے سالانہ سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلالؓ ایوارڈس قرأت و اذان کے مقابلے اتوار 19 مارچ کو صبح 9 بجے سے تاریخی مکہ مسجد میں مقرر ہوں گے۔

حیدرآباد: اقرا قرأت سوسائٹی کے سالانہ سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلالؓ ایوارڈس قرأت و اذان کے مقابلے اتوار 19 مارچ کو صبح 9 بجے سے تاریخی مکہ مسجد میں مقرر ہوں گے۔

صدر و بانی اقراقرأت سوسائٹی قاری محمد عبدالقیوم شاکر نگرانی کریں گے۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدر نشین مسلم یونائٹیڈ فرنٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔

حافظ و قاری محمد عبداللہ کلیمی، قاری محمد عبدالحنان قاری غلام احمد نیازی حکم کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ و قاری عبیداللہ اسعد کی تلاوت، ڈاکٹر قاری طیب پاشاہ قادری اور قاری عبدالخالق انظر کی نعت شریف سے مقابلے کا آغاز ہوگا۔

کنوینر قاری محمد عبدالواسع بلال نے بتایا کہ قرأت و اذان کے مقابلوں کے شرکاء کی ترتیب قرعہ کے ذریعہ بنائی گئی ہے کسی کا بھی نمبر کسی وقت بھی آسکتا ہے۔ ایک بار اگر غیر حاضر رہیں تو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔

لہٰذا تمام شرکائے مقابلہ سے گزارش ہے کہ وہ 9 بجے سے قبل ہی مکہ مسجد میں حاضر رہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

تاہم انعامات کی تقسیم سوسائٹی کے سالانہ جلسہ قرأت میں رمضان کے آخری اتوار کو عمل میں آئے گی۔ مختلف عربی لحنوں کی قرأتوں اور اذانوں کو سماعت کیلئے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔