تلنگانہ

ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے

ضلع راجنا سرسلہ میں تقریباً30بندر مردہ پائے گئے۔ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت نامپلی گاؤں کے نواح میں جمعہ کے روز 30بندروں کی لاشیں دستیاب ہوئیں۔

کریم نگر (پی ٹی آئی) ضلع راجنا سرسلہ میں تقریباً30بندر مردہ پائے گئے۔ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت نامپلی گاؤں کے نواح میں جمعہ کے روز 30بندروں کی لاشیں دستیاب ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت

ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے وٹرنری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی بندروں کی اموات کی وجوہات کا علم ہوسکے گا۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بندروں کی اموات کا پتہ لگانے کیلئے اس علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس نے بی این ایس کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔