ایشیاء

ہمیں ہندوستان کے ساتھ اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے : نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں ہم بہت پیچھے رہ گئے،ارد گرد کے ممالک کودیکھ کرشرم آتی ہے، جنہوں نے ملک کویہاں تک پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے، ان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ آپ نے ملک کے ساتھ یہ سلوک کیسے اور کیوں کیا؟

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے لاہور میں پارٹی کے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے۔ہمارے دور میں ہندوستان کے 2 وزرائے اعظم واجپئی اور مودی پاکستان تشریف لائے، اس سے پہلے کب کوئی آیا تھا؟

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
وائیناڈ بحالی فنڈ: اقبالیہ اسکول حیدرآباد کا فراخدلانہ تعاون، مسلم لیگ اور کیرالہ مسلم کلچرل سنٹر کا اظہار تشکر
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
نواز شریف کی انتخابات میں کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف اقتصادی اور معاشی ترقی نہیں بلکہ ہر شعبے میں ترقی کرنی چاہیے، یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کے ہمسائے آپ سے ناراض ہوں یا آپ ان سے ناراض ہوں اور آپ دنیا میں کوئی مقام حاصل کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معاملات کو ہندوستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنا ہے، افغانستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنا ہے، ایران کے ساتھ بھی مضبوط کرنا ہے، چین کے ساتھ بھی مزید بہتر اور مضبوط کرنا ہے، ہمارے پیچھے تو سی پیک کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں ہم بہت پیچھے رہ گئے،ارد گرد کے ممالک کودیکھ کرشرم آتی ہے، جنہوں نے ملک کویہاں تک پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے، ان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ آپ نے ملک کے ساتھ یہ سلوک کیسے اور کیوں کیا؟