حیدرآباد

تلنگانہ میں 300کروڑکی سرمایہ کاری

کے ٹی آر نے کہاکہ ہندوستان معاشی پاور ہوز کے طورپر ابھرا ہے اس میں مواقع کافی ہیں۔18ایکڑ پر تلنگانہ میں یہ دوسری فیکٹری ہوگی۔تین مرحلوں میں اس یونٹ کوتیار کیاجائے گا۔پہلا یونٹ دولاکھ مربع فیٹ پر ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے اسکینڈر الکٹرک اسمارٹ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کمپنی نے ریاست میں پہلے مرحلہ میں 300کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے ذریعہ اسمارٹ فیکٹری کے لئے پہلا قدم بڑھایا ہے۔اس پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیرموصوف نے کہا کہ اس فیکٹری کے قیام سے ریاست کی معیشت میں اس کا رول ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان معاشی پاور ہوز کے طورپر ابھرا ہے اس میں مواقع کافی ہیں۔18ایکڑ پر تلنگانہ میں یہ دوسری فیکٹری ہوگی۔تین مرحلوں میں اس یونٹ کوتیار کیاجائے گا۔پہلا یونٹ دولاکھ مربع فیٹ پر ہوگا۔توقع ہے کہ ستمبر2023میں اس کی تکمیل ہوجائے گی۔

تین مرحلوں میں سے ہر مرحلہ 300کروڑروپئے کی سرمایہ کاری والا ہوگا۔اس طرح 900کروڑروپئے کی سرمایہ کاری ہوگی۔اس سے کمپنی ہرمرحلہ میں راست اور بالواسطہ طورپر1000افرادکیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔