تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آرکی نکہت زرین کو مبارکباد

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ویمنس عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر ریاست کی ہونہار کھلاڑی نکہت زرین کو مبارکباد دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ویمنس عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر ریاست کی ہونہار کھلاڑی نکہت زرین کو مبارکباد دی۔

نکہت زرین نے دہلی میں منعقدہ فائنل میں 50 کلوگرام زمرہ میں میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے جس کے لئے چیف منسٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

کے سی آر نے کہا کہ نکہت زرین تلنگانہ کی ایک قابل فخر بیٹی ہے جس نے ایک بار پھر ویتنام کے باکسر نیوین کو 5-0 سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پے در پے فتوحات سے ایک بار پھر اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔چیف منسٹر نے کہا کہ عالمی چمپئن مقابلوں میں ان کا دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے.ریاستی وزیر ہریش راؤ نے بھی نکہت زرین کی ستائش کی اورکہا کہ ملک کو نکہت زرین کی کامیابی پر فخر ہے جنہوں نے اپنے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے پر اس کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔

بی آر ایس ایم ایل سی کویتا نے بھی زرین کو مبارکباد دی۔ کویتا نے ٹوئٹ کیا کہ خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستانی پرچم ایک بار پھر لہرایا ہے اور گولڈ میڈل جیت کر نکہت نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

a3w
a3w