حیدرآباد

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث شمس آباد ایئرپورٹ سے 31 پروازیں منسوخ، مسافروں میں تشویش

گزشتہ روز بھی 33 پروازیں متاثر ہوئی تھیں کیونکہ فضائی کمپنیاں جنگ زدہ فضائی حدود میں پرواز کرنا خطرناک سمجھ رہی ہیں تاہم ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ پانچ دن کے طویل وقفہ کے بعد کچھ خصوصی پروازیں، جیسے جدہ اور ابوظہبی سے انڈیگو ایئر لائنز حیدرآباد پہنچی ہیں تاکہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔

حیدرآباد: ایران، امریکہ،اسرائیل کے درمیان جاری شدید فوجی تصادم اور مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ سے چلنے والی فضائی سروسس بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا
پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش، شاندار وداعی تقریب کا انعقاد

جنگی حالات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خلیجی ممالک سے آنے والی اور وہاں جانے والی مجموعی طور پر 31فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ان منسوخ شدہ پروازوں میں 16 ایسی ہیں جو خلیجی ممالک سے حیدرآباد پہنچنے والی تھیں جبکہ 15 پروازیں یہاں سے کویت، بحرین، سعودی عرب اور قطر کے لئے روانہ ہونی تھیں۔

گزشتہ روز بھی 33 پروازیں متاثر ہوئی تھیں کیونکہ فضائی کمپنیاں جنگ زدہ فضائی حدود میں پرواز کرنا خطرناک سمجھ رہی ہیں تاہم ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ پانچ دن کے طویل وقفہ کے بعد کچھ خصوصی پروازیں، جیسے جدہ اور ابوظہبی سے انڈیگو ایئر لائنز حیدرآباد پہنچی ہیں تاکہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔

فضائی کمپنیاں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسافروں کو کسی بھی بڑی پریشانی سے بچانے کے لئے پروازوں کی منسوخی کی اطلاع پیشگی فراہم کی جا رہی ہے۔