حیدرآباد

ٹرین کے انجن کا پہیہ اچانک ٹوٹ گیا۔مسافرین محفوظ۔ بڑاحادثہ ٹل گیا

دوسری جانب میڑچل ضلع کے گھٹکیسر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پٹری عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر 58 سالہ خاتون بالامنی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے مدی پلی گاؤں کے قریب ہسارایکسپریس ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی جب ٹرین کے انجن کا پہیہ اچانک ٹوٹ گیا۔

متعلقہ خبریں
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ


اس تکنیکی خرابی کے باعث ٹرین کل شب دو بجے سے وہیں رک گئی جس کے بعد ریلوے حکام نے دوسرے انجن کی مدد سے ٹرین کو ہنمکنڈہ ضلع کے اپل اسٹیشن منتقل کیا۔

اس واقعہ کے پیش نظر احتیاطی طور پر دکشن ایکسپریس کو کملا پور منڈل کے اپل میں روک دیا گیا اور ریلوے عملہ ہسارایکسپریس کی مرمت میں مصروف گیا۔اس واقعہ کے بعد مسافرین میں خوف دیکھاگیا جنہوں نے اس واقعہ پر شدید فکرمندی کااظہارکیا۔


دوسری جانب میڑچل ضلع کے گھٹکیسر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پٹری عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر 58 سالہ خاتون بالامنی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔


مقام واقعہ سے ملنے والے آدھار کارڈ کے ذریعہ پولیس نے اس خاتون کی شناخت یادادری بھونگیر ضلع کے بومل رامارم منڈل سے تعلق رکھنے والی بالامنی کے طور پر کی ہے۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔