تعلیم و روزگارمشرق وسطیٰ

عمان میں 35 ہزار ملازمتوں کے مواقع

سلطنت عمان میں ملازمت کے خواہشمندوں عمانیوں کو سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

عمان : سلطنت عمان میں ملازمت کے خواہشمندوں عمانیوں کو سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
سعودی میں 100معذورین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا!

اردو نیوز کے مطابق عمان سال 2023 کے لیے مقررکردہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔

عمان کی وزارت محنت کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 کی پہلے ششماہی میں عمان نے روزگار کے حوالے سے سال بھر کے لیے ہدف کا 53 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جون کے احتتام تک سرکاری اور نجی شعبے میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تعداد 18 ہزار 716 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپریل میں عمان کے وزیر محنت مہد سعید نے کہا تھا کہ ’ وزارت 2023 کے دوران 35 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی اور ری پلیسمنٹ کے حکومتی منصوبے کا مقصد عمانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کرنا اور غیرملکیوں کی جگہ عمانیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

عمان وزارت کے مطابق عمان میں پہلی مرتبہ روزگار حاصل کرنے والے اور ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ روزگار حاصل کرنے والوں کی تعداد 35 ہزار 202 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت عمان کے قوانین محنت میں ترامیم کی گئی تھیں۔

نئے قوانین عمان وژن 2040 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں، قوانین میں ملک کی افرادی قوت اور ان کے فرائض اور حقوق کو ترجیح دی گئی ہے، ان قوانین کا مقصد ملک کے نجی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔