تلنگانہ

سل فون پر بات کرنے کے دوران تیسری منزل کی دیوارگرپڑی۔ پڑوسی ہلاک، بیوی زخمی

سل فون پر بات کرنے کے دوران تیسری منزل کی دیوار کے اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص اوردیوار کا ملبہ پڑوسی کے مکان پر گرپڑا جس کے نتیجہ میں پڑوسی شخص ہلاک اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: سل فون پر بات کرنے کے دوران تیسری منزل کی دیوار کے اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص اوردیوار کا ملبہ پڑوسی کے مکان پر گرپڑا جس کے نتیجہ میں پڑوسی شخص ہلاک اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے آئی ڈی بولارم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے لکشمی نگر کا رہنے والا دیپانکر عمارت کی تیسری منزل پر دیوار کے سہارے فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ یہ دیوار اچانک گرگئی۔

دیپانکر اور دیوار کا ملبہ پڑوسی کے مکان پر گرپڑا جس میں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا جوڑا مقیم تھا۔یہ جوڑا اس واقعہ میں شدید زخمی ہوگیا۔

اس جوڑے کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ شوہر کی راستہ میں ہی موت ہوگئی جبکہ بیوی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اس واقعہ میں دیپانکر کاپیرزخمی ہوگیا۔