حیدرآباد

حیدرآباد: بیگم پیٹ فلائی اوور کی دیوار سے بے قابو کار ٹکراگئی۔ خاتون اور کار ڈرائیور زخمی

شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ فلائی اوور کی دیوار سے ایک بے قابو کار ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں خاتون اور کار ڈرائیور زخمی ہوگیااورحادثہ کے ساتھ ہی بیگم پیٹ فلائی اوور پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ فلائی اوور کی دیوار سے ایک بے قابو کار ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں خاتون اور کار ڈرائیور زخمی ہوگیااورحادثہ کے ساتھ ہی بیگم پیٹ فلائی اوور پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک
بجٹ میں اقلیتوں کے لیے ناانصافی پر اجلاس کا انعقاد، قائدین کی شرکت
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

تفصیلات کے مطابق یہ کار تیزرفتاری کے ساتھ پنجہ گٹہ سے سکندرآباد کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار فلائی اوور کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

بعد ازاں کار نے ٹراویلس بس کو ٹکر دے دی اور پھر فلائی اوور کی دیوار سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچااورکار ڈرائیورکے بشمول خاتون زخمی ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے بیگم پیٹ فلائی اوور بریج کوٹریفک کیلئے بحال کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔